لندن (این این آئی)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں، تب بعض افراد نے انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ شدید پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ماہرہ خان کا ارادہ تھا کہ وہ اسٹور کی چھت پر جا کر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلائیں اور ان سے رابطہ قائم کریں، لیکن یہ اقدام بھی ہجوم کے دبا کی نذر ہوگیا۔ اس واقعے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو چھت سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مگر اس خوش مزاجی کے پیچھے اداکارہ کی پریشانی چھپی نہیں رہی۔تاحال نہ ماہرہ خان اور نہ ہی ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہے، تاہم مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اداکارہ کے لیے اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے، اور اس فلم کی پروموشن کے لیے دونوں فنکار ان دنوں بیرونِ ملک دورے پر ہیں۔ تاہم اس افسوسناک واقعے نے ایونٹ کی خوبصورتی کو گہنا دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...