ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو منتقل کرنے پر غور

0
35

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب ڈالر کی رقم واپس لینے اور اسے امریکہ میں پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے یہ تبصرے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس وقت سامنے آئے جب ان کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے سے روکے ہوئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت گزرا ہے۔ یہ ٹرمپ کی امریکی تعلیمی اداروں پر کچھ حکومتی کنٹرول حاصل کرنے کی غیر معمولی کوششوں کا حصہ ہے۔