اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں شروع ہوگا،میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28مئی کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے جبکہ پاکستان کی ٹیم کو سلمان علی آغا لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30مئی کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...