اسلام آباد(این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا ہے۔مشعال ملک نے خارجہ کمیٹی میں دیے گئے بیان میں بھارتی حکومت کی جانب سے یاسین ملک پر کیے جانے والے تشدد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک نے 25 مئی کی سزا کے خلاف 12 دن کی بھوک ہڑتال کی، ان پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ میری 8 سال سے اپنے شوہر سے ملاقات نہیں ہوئی اور 5 سال سے فون پر بھی بات نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 60 لاکھ نئے ڈومیسائل جاری کیے گئے لیکن میرا ویزا نہیں لگ رہا،درخواست ہے کہ مجھیسفارتی پاسپورٹ دیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...