ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان منصوبوں میں لچکدار ٹھنڈی سڑکوں کی توسیع، ماحول دوست شجرکاری اور معذور افراد کے لیے مخصوص راستے شامل ہیں۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شاہرات کے مطابق ٹھنڈی سڑکوں کی پائلٹ اسکیم 2023 میں شروع کی گئی تھی، جس کی کامیابی کے بعد رواں سال اس کا دائرہ 82 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب تک مشعرِ عرفات میں 84 ہزار مربع میٹر سے زائد سڑکیں ایسی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی جا چکی ہیں جو سورج کی شعاعوں کو کم جذب کرتی ہیں، سطح کی حرارت کو 12 درجے تک کم کرتی ہیں اور صبح کے وقت 30 سے 40 فیصد شعاعیں واپس منعکس کر دیتی ہیں۔ اس اقدام سے توانائی کی بچت، فضائی آلودگی میں کمی اور حجاج کے لیے ایک آرام دہ ماحول میسر آئے گا۔پیدل عازمین حج بالخصوص بزرگ حجاج کے لیے، لچکدار ربڑ سے بنی نئی سڑکوں کی تعمیر میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ سے لے کر مشاعر کی ٹرین اسٹیشن تک 16 ہزار مربع میٹر رقبے پر یہ سڑکیں بچھائی جا چکی ہیں۔ روڈ ریسرچ سینٹر کی آزمائشوں سے ثابت ہوا ہے کہ یہ سڑکیں زیادہ محفوظ، آرام دہ اور پائیدار ہیں۔اس منصوبے میں سبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے مسجد نمرہ سے ٹرین اسٹیشن تک 1200 میٹر طویل راستے کے کناروں پر درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ حجاج کے لیے ہوا کو مرطوب بنانے کے لیے رذاذ (اسپرے) ٹیکنالوجی اور پینے کے پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عبدالرحمن فقیہ فانڈیشن کے تعاون سے کیے گئے۔معذور حجاج کے لیے بھی ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عرفات کے میدان میں جبلِ رحمت کی طرف جانے والے پیدل راستے میں 4 ہزار میٹر طویل ایک علیحدہ راستہ مخصوص کیا گیا ہے۔ یہ راستہ نرم اور ٹھنڈے مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ گرمی کے اثراتکو کیا جا سکے اور معذوروں کے ساتھ آنے والے افراد کو بہتر نقل و حرکت میسر ہو۔جنرل اتھارٹی برائے شاہرات سعودی عرب میں شاہراہوں کی نگرانی اور ترقی کی ذمے دار ہے۔ ادارے کا ہدف ہے کہ 2030 تک سعودی سڑکوں کا معیار دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہو اور سڑک حادثات میں اموات کی شرح ہر ایک لاکھ افراد پر پانچ سے کم ہو۔ اس وقت سعودی عرب کے پاس دنیا کی سب سے بڑی شہری رابطہ شاہراہوں کا جال ہے، جس کی مجموعی لمبائی 73 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...