واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طلبا کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے م طابق اس فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکانٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔ وزیر خارجہ روبیو کا حکم ہے کہ طلبا کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک مخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبا اور تعلیمی تبادلے کے نئے ویزا کے لیے کسی بھی قسم کی نئی اپائنٹمنٹ یا تاریخ نہ دیں، جب تک کہ نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔