اسلام آباد،پشاور(این این آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ادھر پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کے پی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔مزیدبراں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...