اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کا عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے، کیونکہ وہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آو?ں گا اور اسے پاس بھی کراؤں گا، ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والا حملہ بھارت نے کروایا، بھارت سے حملے کا خطرہ تو کئی سالوں سے ہے لیکن اگر وہ سامنے سے آئے گا تو ہم تیار ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...