اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ دن جب پاکستان نے انڈیا کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا، پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو با آور کروایا کہ ہم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور سیاسی قیادت نے ناقابلِ تسخیر پاکستان کی بنیاد رکھی، تمام سائنسدانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ دفاعی تاریخ کا سنہری باب ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور خطرات کے باوجود 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنا جرات و جمعیت کی اعلیٰ مثال ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ عزم و ہمت کی روشن مثال ہے جو ہمیں ہر مشکل سے نبردآزما ہونے کی طاقت دیتا ہے، یومِ تکبیر ہماری خودداری، قومی یکجہتی اور سٹریٹجک خودمختاری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی کے پہاڑوں نے پاکستان کے جرات مند فیصلے کو دنیا بھر میں گونج دار آواز دی، یہ پہاڑ گواہ ہیں کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ بھی اسی اتحاد اور قربانی سے کیا جائے گا جس کا مظاہرہ 28 مئی کو کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود پاکستان نے اب بھی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن 10 مئی کا عبرتناک سبق دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور اب وہ کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا، ہم نے دنیا کو ثابت کیا ہے کہ ہم ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...