مودی جی!پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے، نیہا سنگھ راٹھور

0
26

چنئی (این این آئی)بھارتی بھوجپوری گلوکارہ اور بے باک سیاسی تبصرہ نگار نیہا سنگھ راٹھور نے ایک بار پھر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے۔نیہا نے مزید کہا کہ اگر مودی جنگ جیت جاتا تو صرف سندور نہیں بلکہ بندی، نیل پاش اور کنگھی بھی بانٹ دیتا۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اترپردیش اور بہار کے کئی علاقوں میں بی جے پی کی طرف سے خواتین میں سندور کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، جنہیں مودی کی جیت کی علامت قرار دیا گیا۔نیہا نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندور کی ڈبیا پر تصویر کہیں مودی جی کی ہی نہ ہو؟نیہا کے تبصرے نے بھارتی میڈیا میں بھونچال پیدا کر دیا اور بی جے پی کے ترجمانوں نے حسبِ روایت گلوکارہ کے خلاف توہینِ وزیرِاعظم اور ملک کی ساکھ خراب کرنے جیسے الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔یاد رہے کہ نیہا سنگھ راٹھور پہلے ہی ایک اور مقدمے کا بھی سامنا کر رہی ہیں، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق پوسٹ کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اس سے قبل بھی انہیں یوپی میں کا با اور بہار میں کا با جیسے نغموں کے ذریعے بی جے پی کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے پر ہراساں کیا جا چکا ہے۔