ایران کامنجمد فنڈز کے اجرا کے بدلے افزودگی معطل کرنے کا عندیہ

0
31

تہران (این این آئی)دو سرکاری ایرانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر امریکہ منجمد ایرانی اثاثے جاری کرتا ہے اور “سیاسی معاہدے” کے تحت شہری استعمال کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کے تہران کے حق کو تسلیم کرتا ہے تو تہران یورینیم کی افزودگی روک سکتا ہے جس سے وسیع تر جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریبی دو ذرائع نے مزید کہا کہ اگر واشنگٹن تہران کی شرائط مان لیتا ہے تو امریکہ کے ساتھ جلد ہی سیاسی مفاہمت ہو سکتی ہے۔ذرائع میں سے ایک نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت میں اس معاملے پر ابھی تک بات نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تہران یورینیم کی افزودگی کو ایک سال کے لیے معطل کر دے گا یا تو اپنے انتہائی افزودہ ذخیرے کا کچھ حصہ بیرون ملک بھیج دے گا یا اسے سویلین جوہری مقاصد کے لیے جوہری ایندھن کی پلیٹوں میں تبدیل کر دے گا۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان اسماعیلا بقائی نے ایک پریس کانفرنس میں افزودگی پر لچک کے بارے میں افواہوں کی تردید کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل افزودگی ملک کی جوہری صنعت کا ایک لازمی حصہ اور ایک بنیادی اصول ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی تجویز جو اس سے متصادم ہو یا اس حق کو مجروح کرتی ہو ناقابل قبول ہے۔