غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے ، پاکستان

0
38

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو مشرق وسطی کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔