اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے،پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں، پاکستان، بھارت و پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصر امن مشن کا میزبان ملک ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا کردار ناگزیر ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کوریا نے مشترکہ طور پر اسلام آباد میں امن مشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، امن مشن کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...