فیصل آباد (این این آئی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) نے اسٹارٹ اپ گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا، جس میں چوتھے کوہورٹ کے 11 اسٹارٹ اپس نے سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کامرس رانا احسان افضل خاں نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوان نسل میں جدت اور کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ ترقی کی منازل کو احسن انداز سے طے کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی بھرپور معاونت کر رہی ہے تاکہ کاروباری ماحول کو فروغ دیا جائے اور معاشی ترقی کو تقویت ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کی تخلیقی و کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، جو ملک کو علم پر مبنی معیشت کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے روایتی سوچ سے ہٹ کر سائنسی بنیادوں پر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے۔ اِگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے اسسٹنٹ منیجر معاذ ناصر نے کہا کہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے جہاں نوجوان اپنے خیالات، عزم اور جذبے سے مستقبل کی تشکیل کریں گے۔ این آئی سی ایف کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان شاہد نے بتایا کہ ستمبر 2022ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک این آئی سی ایف نے تقریباً 80 اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کی ہے، جنہوں نے 1,100 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے اور پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ طلبہ کی تخلیقی اور کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر ظہیر احمد، وقار بن شاہد اور نعمان سندھو کے اسٹارٹ اپس کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فیصل آباد آئی ٹی کمپنیز آرگنائزیشن کے اویس زیدی، ٹی ایم یو سی کی ہیڈ نگہت نسرین نے بھی خطاب کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...