ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے بیٹے جنید خان کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ جنید خان نے اپنے تھیٹریکل کیریئر کا آغاز رومانوی کامیڈی لوو یاپا سے کیا جس میں انکے ساتھ خوشی کپور مرکزی رول میں تھیں۔ فروری 2025 میں ریلیز ہونیوالی اس فلم کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی تھی۔ یہ فلم عصر حاضر کی لوو اسٹوری کو بنیاد بنا کر مارکیٹ میں لائی گئی، جس میں ریلیشن شپ کو ایک نئی جدت کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ تاہم اس فلم کو شدید تنقید اور منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اسکی بنیادی وجہ فلم کی حقیقت سے غیر مطابقت اور انڈسٹری میں اقربا پروری پر جاری بحث تھی، کیونکہ فلم کے ہیرو اور ہیروئن دونوں اسٹار کڈز تھے۔ اب حال ہی میں راج شامانی سے ایک گفتگو کے دوران عامر خان نے اس تنقید اور ناکامی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھوں نے جنید کو باقاعدہ اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب لوو یاپا ریلیز ہوئی تو مجھے فلم پسند اور میں نے سوچا کہ جنید نے اچھا کام کیا ہے، اسکی وجہ یہ تھی کہ جو کردار اس نے ادا کیا وہ اسکی شخصیت سے کافی مختلف تھا۔جنید میں یہ خاصیت ہے کہ وہ خود کو کردار کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم پر کافی منفی ردعمل سامنے آیا۔ فلم کو کافی ٹرول کیا گیا اور فلم کے حوالے سے بہت زیادہ اقربا پروری کی بحث کی گئی اور کہا کہ یہ دونوں تو نیپو کڈز ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...