جدہ(این این آئی )سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے شامی ہم منصب انس خطاب نے جدہ میں دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے ملک کی قیادت کی جانب سے شام کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے سکیورٹی ماہرین کی منتقلی کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔