سعودی وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب کا سٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال

0
47

ریاض (این این آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تبادلہ خیال بات شہزادہ فیصل بن فرحان کو اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے موصول ہونے والی فون کال کے دوران کیا گیا۔