اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایجنسی کے ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے جدت پسندی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے ہیلپ لائن سنٹر، فرانزک لیب، نیٹ ورک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن مکمل فعال ہے، شہری سائبر کرائم سے متعلق شکایت پر 1799 پر کال کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ افسران کو سائبر کرائمز سے متعلق شکایات کے جلد ازالے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے دور میں این سی سی آئی اے جیسے اداروں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، موجودہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی سی آئی اے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا مؤثر استعمال ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک نیا ادارہ ہے، دن رات محنت کرکے اس ایجنسی کو موثر ترین بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے لیے نہ صرف باصلاحیت عملے کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی بلکہ انہیں تمام ضروری سہولتیں بھی دینا ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کی عمارت کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔ وزیر داخلہ نے سٹاف کی کمی پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے این سی سی آئی اے کے نئے لوگو اور جھنڈے کی منظوری بھی دی۔ این سی سی آئی اے کے تحت نیشنل سائبر سکاؤٹس پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے کی منظوری بھی دی گئی، اس پروگرام کے تحت سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو سائبر کرائمز سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے وقار الدین سید نے ادارے کے امور پر وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...