لاہور (این این آئی) خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی شوبز کی خواتین کو معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا۔ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمارے سماج میں خواتین کے بارے دہرے معیار اور تضادات پر کھل کر بات کی۔مریم نفیس نے معاشرے میں اب بھی اپنے زور بازو پر زندگی گزارنے والی خواتین اور خاص طور پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس صدی میں بھی ہمارے معاشرے میں روزگار کے لیے باہر نکلنے والی خواتین کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مریم نفیس نے مزید کہا کہ شوبز کی خواتین کو اب بھی سماج میں سب سے برا سمجھا جاتا ہے اور اس پیشے کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ شوبز میں ہر طرح کا پس منظر رکھنے والی تعلیم یافتہ لڑکیاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے کام کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔مریم نفیس نے زور دے کر کہا کہ حالانکہ بہت سے فنکار ڈراما کی شوٹنگ کے دوران بھی نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور دینی فرائض میں بالکل کوتاہی نہیں برتاجاتا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...