آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان

0
54

اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً4 ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے1000 ارب روپے پی ایس ڈی پی رکھنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی منظوری دی تھی۔سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نیافراط زر کا ہدف ساڑھے7 فیصد رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔اجلاس میں گلگت بلتستان سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی نمائندے شریک ہوں گے۔