شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی اسپانسرڈ 14 خوارج ہلاک

0
96

راولپنڈی(این این آئی)شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنہ الخوارج ہلاک کر دئیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔