اسلام آباد(این این آئی)صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔جاری بیان میںصدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور بہادری کو سراہا۔صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔دریں اثناء وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ انڈین سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ ے کہاکہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ بھارتی سپانسرڈ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں خوارجیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...