اسلام آباد(این این آئی) سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا، جب کہ اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولیات مہیا کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اسلام آباد کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں میں حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
بھارتی طیارہ حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 274 ہو گئی
احمد آباد(این این آئی)بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا...
ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کا وقت آگیا ، انتونیو گوتریس
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت...
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے ، چین
نیویارک(این این آئی)قوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔غیر ملکی...
اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے’ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت...
پاکستان میں خون کی قلت بڑا مسئلہ، شہری عطیہ کریں’ وزیراعظم کی اپیل
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں خون کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے، شہری...