اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف (کل) جمعرات کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی شامل ہوگی،ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو دونوں ممالک کے باہمی مفاد اور تشویش کا باعث ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی روابط کو گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے، باہمی دلچسپی کے موجودہ شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان، تاجکستان کے دورے بھی کیے ہیں، اور عیدالاضحی پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے دورے میں عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی، شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...