اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر صحافیوں نے احتجاجاً واک کردیا۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے آغاز میں ہی صحافی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور بجٹ پر تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر شدید احتجاج کیا۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نئے بجٹ پر گزشتہ روز تکنیکی بریفنگ نہیں دی گئی تھی جس پر پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے آغاز میں ہی صحافیوں نے احتجاج شروع کردیا اور چیئرمین ایف بی آر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔صحافیوں نے موقف اپنایا کہ بجٹ پر تکنیکی بریفنگ نہ دے کر ٹیکسز سے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔صحافیوں کے واک آؤٹ کے بعد چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور دیگر حکام اپنی نشستیں چھوڑ کر صحافیوں کو منانے ان کے پاس گئے۔چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے صحافیوں کو منانے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیر خزانہ نے سینئر صحافیوں کی غیر موجودگی میں ہی پریس کانفرنس شروع کردی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...