اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے کیونکہ دونوں ممالک جلد ہی محصولات (ٹیرف) سے متعلق باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرینگے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اس ہفتے واشنگٹن پہنچے گا تاکہ حال ہی میں عائد کردہ امریکی محصولات اور اس سے متعلق اقتصادی امور پر امریکی حکام سے مذاکرات کرسکے۔تین روزہ دورہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہوگا جو گزشتہ ماہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد خطے کی نازک سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ہورہا ہے۔وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال کریں گے، وفد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام اور توانائی و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔یہ وفد امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریگا جن میں تجارتی عدم توازن، محصولات میں رد و بدل اور شعبہ جاتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار 29 جون تک واشنگٹن کے دورے پر روانہ ہوں گے، اْن کا یہ دورہ حالیہ بھارتی فوجی مہم جوئی پر باضابطہ بات چیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔توقع ہے کہ اسحق ڈار، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے کی سلامتی، تنازع کے بعد کی سفارت کاری اور وسیع تر تزویراتی تعاون پر گفتگو کی جاسکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...