بائیڈن پر ایرانی صدر کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے دبائو

0
153

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی صدر کو اگلے ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیں۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی ایجنٹوں نے اعلی امریکی حکام کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اگلے ماہ نیویارک میں عالمی رہ نمائوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا کے خواہاں ہیں۔ لیکن محکمہ انصاف کی جانب سے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کور کے ایک رکن کے خلاف قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزامات کا اعلان کرنے کے بعد ہیلی نے کہا کہ ایرانی صدر کے ویزے کی درخواست کو مسترد کر دینا چاہیے۔