سلمان رشدی پر حملہ ایرانی جوہری معاہد ہ سبوتاژ کرنے کی کوشش

0
172

تہران(این این آئی)ایران نے کہاہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران تہران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔میڈیارپورٹسک ے مطابق ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے مشیر محمد مراندی نے ایک ٹویٹ میں رشدی پر حملے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے امریکا اور ایران تہران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن پرحملے کی ایرانی سازش رچانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ میں ایسے مصنف پر نہیں روئوں گا جو مسلمانوں اور اسلام کے لیے لامتناہی نفرت اور حقارت پھیلاتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جیسے ہی ہم ممکنہ جوہری معاہدے کے قریب پہنچتے ہیں، امریکا بولٹن پر حملے کا الزام لگاتا ہے۔ پھر ایسا ہوتا ہے؟ٹویٹ کے نیچے انہوں نے رشدی، بولٹن اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تصاویر پوسٹ کیں۔