اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں اور جبری مشقت کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینا معاشرتی ناسور اور ناقابلِ معافی جرم ہے جس کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر بچوں کے محفوظ مستقبل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئینِ پاکستان حقوق کے تحفظ اور بہتر معیارِ زندگی کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے اور ہر بچے کا یہ بنیادی حق ہے کہ اسے تعلیم، تحفظ، کھیل اور صحت مند زندگی میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت سے محفوظ، تعلیم دوست اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور اقدامات کے لیے پْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مشقت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ ایک محفوظ، تعلیم یافتہ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی اور دیگر اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ معاشرے میں چائلڈ لیبر کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بطور قوم یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری پوری کریں گے تاکہ پاکستان کو ایک روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
بھارتی طیارہ حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 274 ہو گئی
احمد آباد(این این آئی)بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا...
ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کا وقت آگیا ، انتونیو گوتریس
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت...
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے ، چین
نیویارک(این این آئی)قوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔غیر ملکی...
اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے’ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت...
پاکستان میں خون کی قلت بڑا مسئلہ، شہری عطیہ کریں’ وزیراعظم کی اپیل
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں خون کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے، شہری...