خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہو سکتا ہے، سینیٹر شیری رحمن

0
37

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت دنیا میں کئی چھوٹی، بڑی جنگیں چل رہی ہیں، جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح متاثر ہوتے ہیں، دنیا مزید کسی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ دنیا میں امن کو قائم کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔