واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نے ا پنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یکطرفہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اس کے خیال میں اپنے دفاع کے لئے ایران پر حملہ ضروری تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے قریبی اتحادی ملک اسرائیل پر تنقید کئے بغیر کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ حملہ ان کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے اپنی افواج کے تحفظ اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا لئے ہیں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...