مشرق وسطی کی صورت حال، امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون پر رابطہ

0
30

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے ایران پر خوفناک حملے اور ایرانی جوابی کارروائی سے مشرق وسطی میں پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہم تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر اسرائیل کے ایران پر حملوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فون پر ہونے والے دو طرفہ تبادلہ کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے تحمل و بردباری کی اہمیت کے علاوہ کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کو سفارتی ذرائع سے طے کرنے پر زور دیا ۔ولی عہد اور امریکی صدر نے اس تناظر میں سلامتی کے امور کے لیے تعاون کو جاری رکھتے ہوئے مشرق وسطی میں امن و استحکام کو بحال کرنے پر بھی بات چیت کی ۔دوسری جانب وائٹ ہائوس نے الگ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر سے بھی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ان فون کالز پر عالمی رہنمائوں نے ایک دوسرے کو تازہ ترین واقعات اور صورت حال سے اپ ڈیٹ کیا۔ کیر سٹارمر نے ایران کے جو تشویش کا اعادہ کیا۔