ایرانی میزائل حملے روکنے میں اسرائیل کی مدد کی، امریکی حکام

0
34

تہران (این این آئی)امریکی فوجی حکام نے بالواسطہ طور پر مشرق وسطی کی کشیدگی کے سلسلے امریکی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی میزائل حملے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی مدد کی ہے۔ اسی امریکی فوجی مدد سے ایرانی میزائل مار گرائے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ یہ کوشش بحر متوسط کے قریب کی گئی اور ایرانی بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے۔ان فوجی حکام کے مطابق امریکہ کے فضائی دفاع کے نظام کے علاوہ امریکی بری و بحری فوج نے بھی اسرائیل کی اس سلسلے میں مدد کی تاکہ ایرانی میزائل گرائے جا سکیں۔ایک امریکی سرکاری ذمہ دار نے بتایا کہ اسرائیل کی مدد کے لیے مخصوص امریکی جنگی آثاثے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے گئے تھے۔ ان اثاثوں میں ‘ڈسٹرائرز’ اسرائیلی لوکیشنز کے قریب لے جائے گئے تھے۔ تاکہ آمریکہ ایرانی جوابی کارروائی کو بے اثر کر سکے۔توانائی کے وزیر کرس رائٹ نے کہا وہ مشرق وسطی میں پیداشدہ صورت حال کے باعث تیل کی منڈیں کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ تاکہ اس کشیدگی کے انرجی سیکٹر پر تمام ممکنہ اثرات کو سمجھا جا سکے۔