لاہور( این این آئی ) لاہور پولیس نے 25مئی کے تناظر میںوزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔عطا اللہ تارڑ کے گھر چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عطا اللہ تارڑ کی تھانے میں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر داخلہ ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما رانا مشہود، عطا تارڑ اور ملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...