فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہیدوں کیخلاف گھٹیامہم چلا کر عمران خان نے بہت غلط کیا ، تنقید اور بغاوت میں بڑا فرق ہے ، عمران خان نواز شریف کیساتھ اپنے کیسز کو نہ ملائیں،نواز شریف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی جبکہ عمرا ن خان نے تمام جرم کئے ہیں ، بس اب سزا کا تعین ہونا باقی ہے،جس طرح لوگ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کرتے ہیں اسی طرح عمران خان امریکی سفیر کو ویڈیو کال کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں اپنی رہائشگاہ پر این این آئی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آنٹی پنکی پیرنی کو مبارک ہو ‘ارسلان بیٹا ‘وزیر بن گیا ہے وہ جوسوشل میڈیا پر سارا سارا دن لوگوں کو گالیاں دیتا اورفوج کے خلاف مہم چلاتا تھا اسے پرویز الٰہی کا وزیر بنادیا گیا ہے اس پرویز الٰہی کا جو کہتے ہیں کہ مجھے فوج سے بہت پیار ہے لہٰذا قوم ان سے پوچھنا چاہتی ہے کہ کیا اسی کو پیار کہتے ہیں کہ ایک طرف ایک شخص ملکی اداروں کے خلاف منظم مہم کے تحت زہر اگل رہا ہو اور دوسری طرف اسے وزیر بنادیاجائے یہ کیا منافقت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں افواج پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلانے، مخالفین کو گالیاں نکالنے، لوگوں میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے کو صرف اور صرف آنٹی پنکی پیرنی کی خوشنودی کیلئے وزیر بنادیا جا ئے اس حکومت کی ذہنی و اخلاقی گراوٹ کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر پاکستان بھی تسلیم کرچکے ہیں کہ فارن فنڈنگ کے پیسے لئے گئے ہیں تو اب عمران خان کس منہ سے خودداری، امریکہ کی غلامی سے نجات اور امریکہ سے آزادی کے نعرے لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ان کے لوگوں سے پیسے لیتے رہے ہیں اور وہ عمران خان جو روزانہ امریکی برانڈ کی نئی ٹی شرٹ پہن کر امریکہ کے خلاف خود بھاشن دیتا ہے وہ اندر کھاتے امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہاہے یہی نہیں بلکہ اس نے اسی امریکی، بھارتی، اسرائیلی پیسے سے امریکہ میں لابنگ کیلئے فرم ہائر کی ہے تاکہ اس کی معافی تلافی ہوسکے،اس نے اپنی چاروں حکومتوں بشمول کے پی کے، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو کہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو اس کے امریکہ سے تعلقات بہتر کروائے جائیں اسی لئے کے پی کے حکومت نے امریکیوں کا ریڈ کارپٹ ویلکم کیا اور پرویز الٰہی روزانہ اٹھ کر صبح امریکی سفیر کو گڈ مارننگ کہتے ہیں لہٰذا یہ منافقت اور دوہرا طرز عمل عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...