خواتین کی شکایات پر جانسن بے بی پائوڈر برطانوی مارکیٹوں سے اٹھانے کا اعلان

0
202

لندن (این این آئی )برطانیہ میں ہزاروں خواتین کی جانب سے قانونی شکایتوں کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جانسن بے بی پائوڈر کی برطانوی مارکیٹوں میں فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ہزاروں خواتین کی جانب سے جانسن بے بی ٹالکم پاڈر کے خلاف کی گئی شکایات کے بعد ایسا فیصلہ کیا گیا ہے، خواتین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔خواتین نے اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ بے بی پاڈر بنانے کیلئے ٹالک کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں Asbestos پایہ جاتا ہے جو کہ اووریئن کینسرکا سبب بنتا ہے۔جانسن اینڈ جانسن نے الزامات کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سالوں کی تحقیق کے بعد یہ ثابت شدہ ہے کہ یہ پراڈکٹ استعمال کیلئے بلکل محفوظ ہے، تاہم مس انفارمیشن کی وجہ سے پراڈکٹ کی فروخت میں کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے بے بی پاڈر مارکیٹوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔