واشنگٹن(این این آئی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کے نمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو کی جس میں پاکستان کے اصولی موقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیرمعمولی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنیکی دعوت دی جب کہ اس گفتگو کے دوران پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کی کھلے دل سے پیشکش اور وضاحت کو سراہا۔
مقبول خبریں
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، قانونی و...
اسلام آباد(این این آئی) مملکتِ بیلجیئم کے سفیر، جناب ایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر...
وزیراعظم نے کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی، بلال اظہر کیانی
اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت خزانہ اور وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام...
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس...
پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، فیلڈ مارشل...
واشنگٹن(این این آئی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے...