اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت صنعت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائٹ کو ایک جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیام پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے برآمدات پر مرکوز صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...