اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نی قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، یہ رابطہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خاص طور پر قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اس سنگین پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس اہم موقع پر رابطہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر کام کرتے رہنا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کا جلد پرامن حل نکالا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور قریبی رابطہ ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی ضمانت دے سکتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...