ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ مقابلہ اور شاندار دفاع کیا، خواجہ آصف

0
30

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ انداز میں مقابلہ اور شاندار طریقے سے دفاع کیا ہے۔قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ایران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس پر ایرانی عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مسلمانوں کو حالیہ دنوں میں 2 بار فتح نصیب ہوئی ہے، جڑواں فتوحات ‘عالم اسلام’ کی کامیابی کا ثبوت ہیں، اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی خون ریز جنگ کے خاتمے پر فریقین کا اتفاق ہوگیا ہے۔