لاس اینجلس (این این آئی)دنیا بھر میں موسیقی کے چاہنے والے آج آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی برسی پر انہیں خوب یاد کر رہے ہیں، جنہیں انتقال کیے 16 برس بیت چکے ہیں۔کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن کا انتقال 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔اس وقت وہ لندن میں اپنے کم بیک کنسرٹ سیریز ”دِس اِز اِٹ”کی تیاریوں میں مصروف تھے، جو ان کی فنی زندگی کا نیا باب ثابت ہونا تھا، مگر ان کی اچانک موت نے پوری دنیا کو سوگوار کر دیا۔مائیکل جیکسن کا شمار تاریخ کے سب سے عظیم فنکاروں میں ہوتا ہے، ان کے گانوں، ڈانس، اور اسٹیج پرفارمنس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ایک اندازہ کے مطابق مائیکل جیکسن کے 750 ملین سے زائد ریکارڈز دنیا بھر میں فروخت ہو چکے ہیں اور ان کا ثقافتی اثر آج بھی جدید موسیقی، ویڈیوز اور پرفارمنس اسٹائل میں واضح نظر آتا ہے۔مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج ڈاکٹر کونراڈ مرے کے مطابق 50 سالہ مائیکل جیکسن کو نیند کی کمی کی شکایت تھی۔ڈاکٹر کونراڈ مرے نے انہیں خواب آور ادویات کا بھاری ڈوز دے دیا تھا جس کے چند منٹ بعد ہی انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی، فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی، مگر مسلسل کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور دو گھنٹے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...