تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا اور صہیونی فورسز کے خلاف جنگ میں زبردست مقابلہ کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہراین میں منگل کو جنگ بندی کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مسلح افواج سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔وسطی تہران میں انقلاب اسکوائر پر ایرانی خواتین، بچے اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مزاحمت اور قوم کی خودمختاری کے دفاع پر ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔عوام نے اسرائیلی جارحیت کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور امریکا کو خون ریزی میں اس کا برابر کا مجرم قرار دیا اور امریکا مردہ باد، بچوں کا قاتل اسرائیل مردہ باد اور کوئی سمجھوتہ نہیں، کوئی شکست نہیں، امریکا کے خلاف جنگ رہے گی جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پورٹریٹ، اسرائیل کے خلاف جنگ کے شہدا کی تصاویر اور ایران کے پرچم ہاتھوں میں اٹھائے عوام اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور پلے کارڈز میں درج تھا کہ ہم زندگی کے آخری لمحے تک کھڑے رہیں گے، اسرائیل کے تمام جرائم میں امریکا شراکت دار ہے، درج تھا۔عوام نے پلے کارڈز میں لکھا تھا کہ صرف امن نہیں بلکہ پائیدار امن چاہیے اور لبیک یا خامنہ ای جیسے نعرے اور مطالبات درج تھے۔ریلی میں پاسداران انقلاب، فوج، بسیج فورس اور پولیس کی تعریف میں نعرے لگائے گئے اور ان کے کردار کو بہادر اور جرات قرار دیا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...