ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی شہزادی کہلائی جانے والی اداکارہ کرشمہ کپورنے 25 جون کو اپنی 51ویں سالگرہ منا ئی۔90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اس اداکارہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی دلکش شخصیت، رقص اور اسٹائل سے بھی انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے، ان کی فلمیں، گیت اور کردار آج بھی مداحوں کے دل و دماغ میں رچے بسے ہوئے ہیں۔کرشمہ کپور کا تعلق بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے ہے، ایک وقت پر ان کی منگنی بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ شادی میں تبدیل نہ ہوسکا۔بعدازاں 2003 میں کرشمہ کپور نے دہلی کے معروف کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی جو نہایت شاندار تقریب میں انجام پائی، اس شادی سے ان کے 2 بچے، سمائرا اور کیان پیدا ہوئے، تاہم دونوں کا یہ تعلق صرف 7 سال تک برقرار رہ سکا اور 2016 میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔افسوسناک طور پر کرشمہ کے سابق شوہر سنجے کپور رواں ماہ 12 جون 2025 کو دل کا دورہ پڑنے سے صرف 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فلمی دنیا میں دہائیوں تک کامیاب اننگز کھیلنے والی کرشمہ کپور کی مجموعی دولت کا تخمینہ 90 سے 120 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور نے کرشمہ اور بچوں کے نام 14 کروڑ روپے کے بانڈ خریدے تھے، جس پر ماہانہ 10 لاکھ روپے کا منافع ان کے اخراجات کے لیے مختص کیا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...