اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔اس سال عالمی دن کا موضوع ”زنجیر کو توڑنا: سب کیلئے احتیاط اور بحالی” مقرر کیا گیا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اس کے پھیلاؤ میں معاون نیٹ ورکس کو ہر سطح پر توڑا جائے۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مؤثر حل صرف بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، حکومت پاکستان منشیات کے خلاف جاری جنگ سے بخوبی آگاہ ہے اور انسداد منشیات فورس کے ذریعے سخت اقدامات جاری ہیں تاہم حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی، معاشرتی اور انفرادی سطح پر بھی بھرپور تعاون ضروری ہے تاکہ اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کیلئے آگاہی مہمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات اور اس کے پیچھے موجود مجرمانہ نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہ کرنا از حد ضروری ہے، تاکہ وہ اس جال سے بچ سکیں۔شہباز شریف نے منشیات کے متاثرین کی علاج اور بحالی کیلئے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی و متاثرہ خاندانوں کے مابین مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آسان رسائی انسانی المیوں کا سبب بن رہی ہے، جسے روکنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات ضروری ہیں۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام ادارے، تنظیمیں اور شہری منشیات کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...