اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات فروش عناصر کو نشان عبرت بنانے کا قومی عزم رکھتے ہیں، منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں۔محسن نقوی نے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر جاری بیان میں کہاکہ اے این ایف افسران، جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج بن چکا ہے، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت اقدامات کیے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا، منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے کاوشوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...