جوہری تنصیبات کو “شدید نقصان” پہنچا ہے ،ایرانی وزارت خارجہ

0
57

تہران (این این آئی ) ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے بتایاکہ امریکی حملوں کے باعث جوہری تنصیبات شدید نقصان کا شکار ہوئی ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ حملے نے ایران کے جوہری مقامات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اور بعض ذرائع ابلاغ ان امریکی حملوں کی اہمیت کو کم کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے اعلان کیا کہ ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں کئی دہائیوں پیچھے چلی گئی ہیں، اور اس کے پاس موجود بڑی مقدار میں گولہ بارود تباہ ہو چکا ہے۔