اسلام آباد(این این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی اور ریاستی نظم و نسق کے ڈھانچے میں باصلاحیت سول بیورو کریسی کے ناگزیر کردار کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سول سروسز افسران نے فوج کے ساتھ کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خدمات انجام دیں، افسران کو فوج کی تینوں سروسز سے متعلق اہم تجربات حاصل ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء نے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات کو سراہا، ملاقات سوال و جواب کے بامقصد سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...