اسرائیل ایرانی حملوں سے تقریبا تباہ ہو گیا تھا،خامنہ ای کا دعوی

0
46

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی حملوں کے باعث تقریبا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اس لیے جنگ میں کودا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکا۔