خوراک اور امدادی سامان لوٹنے کا حماس پر اسرائیلی الزام ، فلسطینیوں نے مسترد کردیا

0
51

غزہ(این این آئی)غزہ کے با اثر خاندانوں پر مشتمل ایک کمیٹی نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس امدادی سامان کی لوٹ مار کر رہی ہے۔ حماس پر یہ الزام اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عائد کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے م طابق نیتن یاہو نے یہ الزام لگا کر اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی سے توجہ ہٹا کر خوراک کی انتہائی قلت کی ذمہ داری حماس پر ڈالنا چاہی تھی۔ تاکہ اسرائیل پر بین الاقوامی سطح پر جاری تنقید کا رخ بھی موڑ سکیں۔