ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

0
20

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملی ماڈل حمیرا اصغر کی لاش کے پوسٹ مارٹم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت 8 سے 10 ماہ قبل واقع ہوئی،

لاش ایڈوانس اسٹیج آف ڈی کمپوزیشن میں پائی گئی، جس کے باعث چہرہ ناقابل شناخت ہو چکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جسم پرکسی ہڈی کے ٹوٹنے یا تشدد کے واضح نشانات موجود نہیں تاہم بالوں اور شرٹ کے ٹکڑے حاصل کرکے کیمیکل تجزیے کیلئے بھجوائے گئے ہیں

تاکہ موت کی ممکنہ وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔واقعے نے سیکیورٹی اداروں اورعوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭